میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 20اگست سے شروع، ڈیٹ شیٹ جاری

Published On 07 August,2024 01:01 pm

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ۔

تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق امتحان کا آغاز 20 اگست سے ہوگا، رولنمبر سلپ 10 اگست سے جاری ہوں گی، پہلا پیپر ایجوکیشن اور تاریخ اسلام کا ہوگا، 21 اگست کو انگریزی اور 22 کو مطالعہ پاکستان کا پیپر ہوگا، 23 کو فزکس اور 26 کو کیمسٹری کا پیپر لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 اگست کو اسلامیات اور 28 کو ریاضی کا پیپر لیا جائے گا، 29 اگست کو ترجمتہ القرآن اور 30 کو اردو کا پیپر ہوگا، 2 ستمبر کو میٹرک کا آخری پیپر بیالوجی کا ہوگا۔

دوسری جانب نہم جماعت کے پیپرز 3 ستمبر سے شروع ہوں گے، 3 ستمبر کو نہم کا پہلا پیپر ریاضی کا ہوگا ، 4 ستمبر کو مطالعہ اور 5 کو انگریزی کا پیپر لیا جائے گا، 6کو اسلامیات اور 9ستمبر کو فزکس کا پیپر ہوگا۔

تعلیمی بورڈ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 10ستمبر کو ترجمتہ القرآن اور11 کو کیمسٹری کا پیپر ہوگا، 12 ستمبر کو اردو اور 13 کو بیالوجی کا پیپر ہوگا،17 ستمبر کو آخری پیپر ایجوکیشن کا لیا جائے گا، عملی امتحانات 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گے۔