ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہ کی جائے، عمران خان کی وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت

Published On 07 August,2024 08:30 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جلسے کریں لیکن کوئی لڑائی نہ کی جائے، جلسوں اور ریلیوں کی اجازت لی جائے، کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین کو بھی کتابیں بھیجنے کا کہا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب جلسے کریں گے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس، بدعنوانی سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی کو خود کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو آزادانہ شفاف تحقیقات کرے، کمیٹی اراکین کے نام بھی آپ ہی تجویزکریں، ذرائع کے مطابق معاون خصوصی اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا نام کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شامل کیا گیا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے