وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Published On 09 August,2024 09:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعظم کراچی میں دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم ملک گیر انسداد پولیو مہم کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف پاکستان میں کاروبار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے۔