وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ جیل میانوالی معطل

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ جیل میانوالی معطل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرپٹ، نااہل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے جیل افسرا ن کی انکوائری کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرکے میرٹ پر ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرپشن، نااہلی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر سپرنٹنڈنٹ جیل میانوالی کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ 4 سپرنٹنڈنٹس جیل اور 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ انکوائری کے دوران متعلقہ افسران کلوز ٹو لائن رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ میں کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔