پنجاب اسمبلی اجلاس کا معاملہ: اپوزیشن لیڈر نے پارٹی میٹنگ طلب کر لی

Published On 10 August,2024 04:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے معاملہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی میٹنگ میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے کہا کہ ارکان کی مشترکہ رائے کے بعد اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

اپوزیشن کے گیارہ ارکان کو سپیکر نے بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی پر معطل کیا تھا۔