کرائم
خلاصہ
- مظفرگڑھ:(دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرکے مرغی کی آلائشوں سے تیار کردہ مضر صحت آئل کا ٹینکر پکڑا لیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چیکنگ ٹیم نے جھنگ روڈ پر کارروائی کی ،ٹینکر میں موجود 15 ہزار لیٹر سے زائد مضرصحت آئل ہوٹلوں اور پروڈکشن یونٹس میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ آئل فیکٹری مالک سمیت 4 افراد کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایا گیا۔