لاہور کے بعد ملتان میں بھی منکی پاکس کا مریض سامنے آ گیا

لاہور کے بعد ملتان میں بھی منکی پاکس کا مریض سامنے آ گیا

نشتر ہسپتال کے ترجمان کے مطابق نشتر ہسپتال میں زیر علاج مشتبہ مریض کا منکی پاکس کا ٹیسٹ کرایا گیا جو بعد میں پازیٹو نکلا، مریض کا تعلق خانیوال سے ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کو آئی سو لیشن وارڈ میں داخل کر کے علاج جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز لاہور کے میوہسپتال میں بھی منکی پاکس کے 4 مریض سامنے آئے ہیں جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔