گوجرانوالہ میں نیا سکینڈل سامنے آ گیا، این سی سی آئی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں نیا سکینڈل سامنے آ گیا، این سی سی آئی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

این سی سی آئی اے افسران کے خلاف ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی اے نے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مقدمے کے متن کے مطابق واقعہ 2 فروری 2025 کو ہوا، شہری کی جانب سے 12 جنوری کو شکایات درج کروائی گئی، شکایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا، ملزمان پر اغوا، تشدد، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزامات عائد ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان میں عامر حمزہ، مجاہد علی، شہروز، اللہ یار، عاصم محمود، عثمان علی، اور نعمان شامل ہیں، ملزمان نے شہری کو مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر دباؤ میں رکھا تھا۔