خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔
لہہ میں پارہ منفی 9، زیارت منفی 7، گوپس منفی 6، بگروٹ، قلات میں منفی 5 رہا، کوئٹہ منفی 4، گلگت اور مری میں منفی ایک رہا، اسلام آباد میں 4، لاہور 5، کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بھی آج سے 22 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی، صوبے کے 25 اضلاع میں بارش، 9 اضلاع میں برفباری کا امکان پیدا ہوگیا، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے 24 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دریائے کابل اور منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پی ڈی ایم اے نے فلیش فلڈ وارننگ جاری کردی، این ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 22 جنوری کو بارش کا امکان ہے، لاہور میں 22 سے 23 جنوری کی درمیانی شب بارش کی پیشگوئی کی گئی۔