تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول

Published On 12 August,2024 12:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول ہو گئیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کو 18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سب سے زیادہ درخواستیں ویڈ لاک کیٹیگری کے تحت جمع ہوئیں، ویڈ لاک پالیسی کے تحت تبادلوں کے لیے 14 ہزار 2 سو 67 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔

میڈیکل ڈسیبلٹی کے تحت 2500 درخواستیں جمع کروائی گئیں، ڈائیورس ہارڈ شپ گراؤنڈ کے تحت 600 کے قریب درخواستیں جمع ہوئیں، لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کو 331 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

درخواستوں پر فیصلے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔