اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں نے سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے 6 نوجوانوں نے برزل پاس پر سب سے اونچا 13808 فٹ پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا ہے، 200 فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
نگئی گاؤں اورایل او سی کے قریب پرائمری سکول میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا۔
آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا، پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کے ہیروز، پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے نام کر دیا۔