آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

Published On 16 August,2024 09:57 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی۔

قومی ہیرو ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب (جی ایچ کیو) جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوگی، تقریب کے انعقاد کا مقصد قومی ہیرو کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا، ارشد ندیم کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔