پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کل، میدان سج گیا

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کل، میدان سج گیا

انجینئرنگ کونسل کے 40 گورننگ ممبران کے انتخاب کیلئے بھی ووٹنگ ہو گی، پی ای سی انتخابات کیلئے ملک بھر میں 155 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ای سی کیلئے 11، سینئر وائس چیئرمین کیلئے 12 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ وائس چیئرمین پنجاب اور وائس چیئرمین کے پی کیلئے 10، 10 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

وائس چیئرمین سندھ اور وائس چیئرمین بلوچستان کیلئے 5، 5 امیدوار میدان میں ہیں تاہم چیئرمین کیلئے اصل مقابلہ نجیب ہارون، جاوید قریشی، وسیم نذیر اور اشفاق شاہ کے درمیان ہو گا۔

2 لاکھ 81 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور پولنگ صبح 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔