پاک فوج کے بہادر جوان ہمیشہ وطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے: وزیراعظم

پاک فوج کے بہادر جوان ہمیشہ وطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں پانچ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی، شہداء کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔