کوئٹہ: (دنیانیوز) الیکشن ٹربیونل نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا ۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل نے سعید لانگو کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی، سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نےکی جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی بی 36 قلات میں 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیدیا، ٹربیونل نےضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ حلقہ پی بی 36 سے جے یو آئی کے امیدوار سردار زادہ سعید لانگو نے ضیاءاللّٰہ لانگو کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
سعید لانگو نے پی بی 36 قلات کے گزک اور جوہان کے7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔