بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی رہنماؤں کا اجلاس، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ

بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی رہنماؤں کا اجلاس، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی اپنی رائے دی۔

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کے درمیان تنظیمی صورت حال پر بھی تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں پی پی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، رانا فاروق سعید، امتیاز صفدر وڑائچ اور چودھر منظور شریک ہوئے۔

مہر غلام فرید کاٹھیا، ندیم اصغر کائرہ، میاں اظہر حسین ڈار، اعجاز احمد سماں، ملک طاہر اختر، تسنیم قریشی اور سید عنایت علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں رائے شاہجہاں بھٹی، ثمینہ خالد گھرکی، نیلم جبار چودھری و دیگر بھی شریک ہوئے۔