جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں: ترجمان پی آئی اے

جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں: ترجمان پی آئی اے

ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران مسافروں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر پی آئی اے حکام نے دوران پرواز جہاز میں تصاویر و ویڈیوز بنانے پر پابندی اور اس کی روک تھام کے لئے مہم تیز کر دی۔

جہاز کے اندر فضائی عملے کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی ممانعت کی اناؤنسمنٹ کی جانے لگی، پاکستانی ایوی ایشن رولز کے مطابق جہاز کے اندر دوران سفر فوٹوگرافی کی اجازت نہیں۔

حکام پی آئی اے کے مطابق طیاروں میں مسافروں کی پرائیویسی اور کسی بھی قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے فوٹو گرافی پہ ممانعت ہے، دنیا بھر میں تمام ایئرلائنز کی جانب سے دوران سفر ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی ممانعت ہے۔