بارش کے پیش نظر حکومت سندھ کی تیاریاں مکمل ہیں: شرجیل میمن

بارش کے پیش نظر حکومت سندھ کی تیاریاں مکمل ہیں: شرجیل میمن

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم ہے، سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے، ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے ٹاؤنز کو ضروری مشینری دی ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا ہے، سندھ بھر میں آج سے 31 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔