بلوچستان میں مون سون کا نیا سپیل 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان

بلوچستان میں مون سون کا نیا سپیل 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق حب، لسبیلہ، خضدار، سوراب، قلات ، آواران اور مستونگ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، اوستہ محمد ، جھل مگسی میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

کچھی، سبی، پنجگور، کیچ، گوادر، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، مو سیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے، بار کھان، لورالائی ، ہرنائی، کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، واشک ، ژوب ، زیارت میں بھی موسلادھار بارش ہو گی۔

بارشوں کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، الرٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔