انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی کو نوٹس، فضل الرحمان طلب

انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی کو نوٹس، فضل الرحمان طلب

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو کل طلب کر لیا۔

جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے کیس پر الیکشن کمیشن کل صبح 10 بجے سماعت کرے گا، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔