پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغض میں جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا بھی ستیاناس کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبے سے وابستہ بزنس کمیونٹی کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، انٹرنیٹ کے بارے میں وزراء کے بیانات میں بھی مماثلت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کہتا ہے فائر وال لگی ہے دوسرا کہتا نہیں لگی، ایک کہتا ہے زیر سمندر کیبل کٹ گئی دوسرا کچھ کہتا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئی ٹی وزیر شزہ فاطمہ نے تو بے وقوفی کی انتہا کی، محترمہ کہتی ہے وی پی این سے نیٹ سست ہوا، نیٹ ٹھیک ہو تو کسی کا دماغ خراب ہے کہ وی پی این لگائے۔