شکار پور: گھر کی دیوار گرنے سے 2سالہ بچی جاں بحق، 3افراد زخمی

شکار پور: گھر کی دیوار گرنے سے 2سالہ بچی جاں بحق، 3افراد زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گاؤں مندھو کی وانڈ میں پیش آیا، جہاں خستہ حال گھر کی اچانک دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 سالہ بچی موقع پر ہی چل بسی جبکہ خاتون سمیت 3 بچے زخمی ہوگئے۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال لیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 2 سالہ اقصٰی جونیجو کے نام سے ہوئی۔