کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبوں کی ترقی میں وفاق کے کردار، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ، وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں وفاق کا وژن لائق تحسین ہے، صنعتی علاقوں کی ترقی میں وفاق کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے وفود کے تبادلہ کے ذریعے دو طرفہ تجربات اور اقدامات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب میں وفاقی فنڈنگ سےعصرحاضر کے جدید ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، گورنرانیشیٹو کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات قابل تقلید ہیں۔