پرویز الہٰی کی پی سی ایل میں نام شامل کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پرویز الہٰی کی پی سی ایل میں نام شامل کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس شمس محمود مرزا کل صبح 9 بجے کیس کی سماعت کریں گے، درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، پرویز الہٰی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

پرویز الہٰی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔