عمران خان نے حماد اظہر پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے استعفیٰ مسترد کردیا: شوکت بسرا

عمران خان نے حماد اظہر پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے استعفیٰ مسترد کردیا: شوکت بسرا

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسرا نے بتایا کہ عمران خان نے حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حماد اظہر پارٹی کا اثاثہ ہیں اور مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان نے حماد اظہر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شوکت بسرا نے مزید بتایا کہ عمران خان نے حماد اظہر کو بطور قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری پنجاب کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، حماد اظہر اور دیگر مرکزی رہنما جو روپوش ہیں اور جعلی مقدمات کے ذریعے فسطائیت کے نشانے پر ہیں ابھی وہ منظر پر نہ آئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ جن رہنماؤں پر سیریس کیس ہیں وہ منظرعام پر آنے سے ابھی گریز کریں۔