اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس کی درخواستیں بھی 5 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ مونال اور لا مونتانا نے تین ماہ میں عدالت کو ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔