لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ہنگامی اجلاس آج پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے علاوہ وفاقی اور صوبائی وزراء، سینئر لیگی قیادت بھی شرکت کرے گی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔