کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، تدریسی عمل شروع

کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، تدریسی عمل شروع

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سکولز آج سے کھل گئے، پرائمری، مڈل و ہائی سکولوں میں پڑھائی ہو گی، پرائمری سکولوں کو یکم جون سے بند کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مڈل اور ہائی سکولوں کو 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات دی گئی تھیں جبکہ آج تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر اکثر سکولوں میں طلبہ کی تعداد انتہائی کم ہے۔