پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 4 ستمبر کو ہوگا

پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 4 ستمبر کو ہوگا

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام بورڈز کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کل شام 4 بجے جبکہ جنرل نتائج کا اعلان بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔