یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر عہدے سے فارغ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر عہدے سے فارغ

پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں، وائس چانسلر کے خلاف کارروائی 13/9 اور سیکشن 10/7 کے تحت کی گئی ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے کارروائی کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ننکانہ صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد افضل ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائم مقام وائس چانسلر رہیں گے۔

دوسری جانب پروفیسر عالم سعید نے کہا ہے کہ اس طرح تو کوئی نائب قاصد کو بھی فارغ نہیں کرتا، میرے علم میں ہی نہیں مجھے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا۔