کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ کالج سندھ نےاساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر اساتذہ کی ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پر پابندی لگائی گئی ہے، کالج اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق کالجزمیں اساتذہ کے تناسب کو درست کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے، کچھ کالجزمیں مطلوبہ مضمون کے مطابق اساتذہ کی کمی ہے۔
اساتذہ کی تعیناتی کالج کی ضرورت کے مضمون کے مطابق ہوگی، اساتذہ کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی 31 دسمبر2024 تک لگائی گئی ہے۔