میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مقرر

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مقرر

پیپلز پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے چیئرمین سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کردیا

خیال رہےکہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب جوکہ اس وقت میئر کراچی ہیں، وہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون سندھ، مشیر اطلاعات سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔