دہشتگردی کا مقدمہ : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے

دہشتگردی کا مقدمہ : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے

عدالت نے راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

علاوہ ازیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔