علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ قابل مذمت ہے: انورخان

علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ قابل مذمت ہے: انورخان

پی ٹی آئی کے رکن انور خان کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کےمنتخب وزیراعلیٰ اورپارٹی کے صوبائی صدرکے خلاف پنجاب میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف مقدمہ کےاندراج کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیز نہیں، آئین کا درس دینے والے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہیں۔

انورخان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلوں سےانحراف آئین اور ملک سےغداری ہے، آج ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔