6خواتین جامعات کی وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سمریاں واپس

Published On 24 September,2024 09:34 pm

لاہور:(دنیا نیوز) گورنر پنجاب نے 6خواتین جامعات کی وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سمریاں واپس کردیں۔

گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے اعتراض لگا کرسمریاں ایوان وزیر اعلیٰ بھجوا دیں، ایوان وزیر اعلی دوبارہ نظر ثانی کے بعد سمریاں گورنر ہاؤس ارسال کرے گا، وزیر اعلیٰ قانونی طور پر ایک نام تجویز کرکے نہیں بھیج سکتا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس کی جانب سے 13سمریوں پراعتراض لگایا گیا تھا ، گورنر ہاؤس کو بات چیت کا کہہ کر 7یونیورسٹیوں کے آرڈر کئے گئے، 12 یونیورسٹیوں کی سمری ایوان وزیر اعلی میں موجود ہیں۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر گورنر سمریوں پردستخط نہیں کریں گے۔