بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ریاست ہے: مشعال ملک

Published On 29 September,2024 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ریاست ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے، کشمیرمیں بھارتی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دھمکیوں کے بجائے ہوش کے ناخن لے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی الیکشن کا ڈرامہ چل رہا ہے، بھارت نےکینیڈا میں سکھوں کوقتل کیا جبکہ مقبوضہ کشمیرکوقبرستان بنادیا ہے، بھارت کا عالمی دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے وزیر خا رجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور کہاہے کہ پاکستانی معاشرے کو اس کی اپنی حکمت عملی ہی نگل رہی ہے سرحد پار دہشت گردی کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔

بھارتی وزیر خا رجہ نے نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ان کے ملک کا واحد حل طلب تنازع پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں موجود کشمیر کے علاقے کو آزاد کرانا ہے اور پاکستان کی طویل عرصے جاری دہشت گردی سے وابستگی کو ترک کرانا ہے۔