علی امین گنڈا پور کا فیصل کریم کنڈی سے رابطہ، گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت

علی امین گنڈا پور کا فیصل کریم کنڈی سے رابطہ، گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت

علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔

دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کر دیں۔

فیصل کریم کنڈی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگے میں شریک ہوں گے، جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گیا ہے۔

گرینڈ جرگے میں امن و امان کی صورت حال، پشتون قومی جرگہ اور مختلف امور پر بات ہو گی۔