اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہو گئے۔
دوہ روزہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔
عالمی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے معروف شاعر اور فلسفی کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کریں گے۔
فورم میں شرکت کے دوران صدر پاکستان کی ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔