پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا، 2 سینیٹرز نے ساتھ چھوڑ دیا

Published On 20 October,2024 10:14 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز/ ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھچکا، 2 سینیٹرز نے ساتھ چھوڑ دیا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہوگئے ہیں اور شاید دونوں ہمارے ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہہ دیا ’ملاقات کا وقت ختم ہوگیا‘، بانی کی واضح ہدایات تک آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ابتدائی گفتگو ان کی صحت اور جیل کے حالات پر ہوئی، عمران خان کا پیغام ہے 100 سال بھی جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا۔