خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور

اسمبلی میں پہلے سے پیش کردہ مجوزہ بل واپس لے کر نیا ترمیمی بل پیش کیا گیا، حکومتی رکن اسمبلی اکبرایوب نے پولیس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

نئے ترمیمی بل کےتحت امن و امان سے متعلق وزیراعلیٰ کے اقدامات پرعمل درآمد لازمی ہوگا، پولیس آلات کی خریداری کے لیے سیفٹی کمیشن کے دو اراکین کا تعین بحثیت آبزرور کیاجائےگا۔

وزیراعلیٰ کو پولیس کے عمومی اور خصوصی امور سے متعلق باخبر رکھا جائےگا۔گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے پولیس تبادلے کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری لازمی ہوگی۔ پبلک سیفٹی کمیشن میں ایڈیشنل سیشن جج کو ہٹا کر ایم این اے کو شامل کیاگیا۔

پروونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں7 ایم پی ایز کا تعین سپیکر اسمبلی کریں گے جب کہ سیفٹی کمیشن کے7 ایم پی ایز میں سے 4 کا تعلق حکومت اور 3 کا اپوزیشن سےہوگا۔

پروونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں 7 آزاد اراکین کا تعین حکومت کرے گی، پبلک سیفٹی کمیشن میں ایک اقلیتی آزاد ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا۔