پنجاب کے 12 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے

Published On 25 October,2024 06:53 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 12 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیئے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ اسد رضا سید ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ لیکوڈیشن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب مزمل الیاس کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ شہرینا غلام جنجوعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ مطاہر امین کو ڈپٹی سیکرٹری سپشلایزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین کو اے ڈی سی آر جنرل تعینات کردیا گیا۔