لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں جاری سموگ اور دھند کی لہر کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر ہو رہی ہے جس سے مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب مسافروں نے بتایا ہے کہ خیبر میل کو رات 10 بجے کراچی کینٹ سٹیشن پہنچنا تھا جو صبح 5 بجے پہنچی ہے، مسافروں کو ٹرینوں سے متعلق معلومات دینے والا بھی کوئی نہیں۔
مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ سکھر ایکسپریس اکثر تاخیر سے روانہ ہوتی ہے، ریلوے انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ٹکٹ واپس نہیں ہو گا، اسے ضائع کر دو۔