پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات نہیں کیے: زرتاج گل

پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات نہیں کیے: زرتاج گل

اپنے ایک بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے، فصلوں کو جلانےسے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کی وجہ سے سانس نہیں آرہا ہے، گلے کی خراش سے انسان بول نہیں سکتا، وزیراعلیٰ 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں، یہ رویہ انتہائی تشویشناک ہے۔