وزیراعظم کی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنیکی ہدایت

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی نشست ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کی احتجاجی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔