قائد آباد: ٹرک کی کار کو ٹکر سے خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

قائد آباد: ٹرک کی کار کو ٹکر سے خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

حادثہ قائد آباد کے روڈہ روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس سے کار الٹی گئی اور کار میں سوار دو خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے مرنے والوں کی لاشیں اور کو زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔