جامعہ پنجاب: ایسوسی ایٹ ڈگری کے ضمنی امتحانات ملتوی

جامعہ پنجاب: ایسوسی ایٹ ڈگری کے ضمنی امتحانات ملتوی

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری کے 27، 28، 29 نومبر کو منعقد ہونے والے ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ، ملتوی ہونے والے امتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے 2 دسمبر سے ضمنی امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔