پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 35 ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 35 ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال نے پانچ اور تھانہ انجراء نے 30 ملزمان کو سیشن جج راولپنڈی کے روبرو پیش کیا ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج  رخصت پر ہونے کے باعث ملزمان کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو کل  انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔