حسن ابدال: پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کیخلاف 20 مقدمات درج، 700 گرفتار کارکن عدالت پیش

حسن ابدال: پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کیخلاف 20 مقدمات درج، 700 گرفتار کارکن عدالت پیش

ضلع کے 10 مختلف تھانوں میں 20 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں، ایف آئی آر میں بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین و ممبران اسمبلی شامل ہیں۔

درج مقدمات میں پی ٹی آئی کی تمام ضلعی قیادت اور 20 ہزار سے زائد کارکنان بھی شامل ہیں، 700 سے زائد گرفتار کارکنان کو دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا، 300 سے زائد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

عدالت نے ساڑھے تین سو سے زائد ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔