محکمہ تعلیم کی ضلع لاہور کے سکولز میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کی ہدایت

محکمہ تعلیم کی ضلع لاہور کے سکولز میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کی ہدایت

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولز میں ونٹر کیمپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور ملک نذیر حسین کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے، تمام سکولز اس پر عملدرآمد کریں گے، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز ایجوکیشنز کو پابندی کا اطلاق کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ملک نذیر حسین کا کہنا تھا کہ ونٹر کیمپ کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی جبکہ سکولز میں بلا کر ونٹر کیمپ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔