2024: آرمی چیف کی بے مثال خدمات، خوارج کیخلاف آپریشنز میں اہم کامیابیاں

2024: آرمی چیف کی بے مثال خدمات، خوارج کیخلاف آپریشنز میں اہم کامیابیاں

دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف 59 ہزار 775 انٹیلی جنس آپریشنز کئے گئے، فتنہ الخوارج کے 925 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا، آرمی چیف کا دہشتگردوں، خوارج اور سہولت کاروں کے بارے میں واضح اور دو ٹوک مؤقف رہا۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان کو افغانستان کی سر زمین سے آزادانہ دہشتگرد کارروائیوں پر تحفظات ہیں، ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہمارے لئے افغانستان پر مقدم ہے، گمراہ کن پراپیگنڈا، فیک نیوز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے قانون سازی بھی کی گئی۔

غزہ، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے پاکستان اقوام عالم میں ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا۔